جب فواد عالم نے بڑے بڑے ماہرین کے تبصرے غلط ثابت کردیے

0
49

جب فواد عالم نے بڑے بڑے ماہرین کے تبصرے غلط ثابت کردیے

باغی ٹی وی : فواد عالم کے بارے میں ماہرین کے سارے تجزیے اور ماہرانہ تبصرے فیل ہوگئے جو وہ ان کے متعلق دیتے آئے ہیں ایسا ہی ایک ویڈیو تبصرہ رمیز راجہ کا سوشل میڈیا پر چل رہا ہے . جس میں وہ انہوں نے ان کو سلیکٹ نہ کرنے کا انظمام الحق کے فیصلے کا دفاع کیا . ان کاکہنا تھا کہ میں بھی انظمام کی جگہ ہوتا تو یہی کچھ کرتا . کیونکہ ان کی تکنیک مجھے اچھی نہیں‌لگتی.

رامیز راجہ نے کہا کہ صرف اسی کو سلیکٹ کیا جاتا ہے جس کا بلا گھومتا ہے اور وہ بیس بائیس سال کو ٹی 20 میں پرمارم کرے ، جب کہ فواد عالم میں وہ کچھ نہیں‌ہے جو کسی بیٹسمین میں ہونا چاہیے.

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی سینچری کی بدولت پاکستان کی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے جبکہ ٹاپ بیٹنگ آرڈر مکمل طور پر فلاپ رہا ، فواد عالم کی شاندار اننگز پر انضمام الحق بھی تعریف کرتے ہوئے میدان میں آ گئے ہیں اور پیغام جاری کر دیاہے ۔
سابق ہیڈ کوچ انضمام الحق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فوادعالم کراچی ٹیسٹ کے ہیروہیں،وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ہے ،ٹیسٹ کے دوسرے روزہمارے بیٹسمین اچھا کھیلے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد عالم نے جس طرح اننگزکھیلی ان کی صلاحیتیں سامنے آئیںانہوں نے ہوم گراو¿نڈکاپورافائدہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے کراچی ٹیسٹ میں یاگار اننگ کھیلی . کراچی ٹیسٹ پینتیس سالہ فواد عالم کے لیے یادگار بن گیا ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے 220 رنز کے جواب میں چار وکٹوں کے جلد گر جانے پر ٹیم کی نیا گویا بھنور میں پھنس گئی تھی۔

Leave a reply