اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد حکومتی اراکین ایوان میں موجود ،اجلاس میں وقفے کے دوران اراکین خوش گپیوں میں مصروف ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے چیمبرز میں چلے گئے ، وفاقی وزیر فوادچودھری اور ن لیگ کے رہنما سعد رفیق کی ایوان میں ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواجہ سعد رفیق، شفقت محمود اور فواد چودھری گپ شپ کر رہے ہیں، فواد چودھری کرسی پر بیٹھے ہیں اورسعد رفیق اور شفقت محمود کھڑے ہیں

پارلیمنٹ میں سعد رفیق اور بابر اعوان کی بھی مختصر ملاقات ہوئی،قومی اسمبلی اجلاس میں نماز ظہر کا وقفہ کردیا گیا، اپوزیشن کے وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے متعدد ملاقاتیں تاہم تاحال کوئی نتیجہ برآمد نہں ہوسکا ۔

منحرف رکن اسمبلی نور عالم حکومتی اراکین اسمبلی سے ملتے رہے حکومتی خواتین اراکین نے نور عالم کے آتے ہی غدار غدار کہنا شروع کردیا حکومتی خواتین اراکین نے نور عالم کے آتے ہی نعرے بازی شروع کر دی، نور عالم نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ اب گھبرانا نہیں،خواتین کی جانب سے نعرے بازی کے بعد نور عالم مسکراتے ہوئے واپس اپوزیشن بینچز پر چلے گئے

دوسری جانب بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر میں یہ نہیں لکھا کہ آج رات 12 بجے تک ووٹنگ کرانی ہے،آرڈر آف دی ڈے کے مطابق ایوان کی کارروائی ہوگی، 12 بجے تک ووٹنگ کا ذکر نہیں،بحث کا اگر ذکر ہے تو عدم اعتماد سے متعلق کوئی بھی بحث ہو سکتی ہے،کارروائی کو مکمل کرنا ہے، اسے تاخیر نہیں کہا جاسکتا، آئین پاکستان میں لکھا ہے کہ 7 دن میں ووٹنگ کرانی ہے،

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا ہے کہ بات نمبر گیم سے آگے نکل گئی ہے ،کنول شوذب کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین مویشی کی طرح لائے گئے ، بعد میں کیا ہوگا دیکھیں گے ،یہ پہلے ہیلمٹ اب زرہ پہن کر اپنے حلقوں میں جائیں گے اپوزیشن غداری کا مقدمہ چلانا چاہتی ہے تو ضرور چلائے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس ہوئے،سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کے خلاف تھا ،ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے

کنول شوذب کا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں کہ ہم ای وی ایم سے الیکشن نہیں کروائیں گے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا ؟ الیکشن کا اپوزیشن نے شور مچارکھا تھا اب ہورہےہیں تو بھاگ رہے ہیں

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کے کھڑے ہیں عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں ،عدالت کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا ،عمران خان آخری گیندتک ڈٹ کرمقابلہ کریں گے،عمران خان نے کرپشن نہیں کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں بنائیں، عمران خان کے خلاف یہ چارج شیٹ ہے کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں عمران خان پانچوں حلقوں سے جیتا ہے،پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے،کیا عوام اس سازش کے خلاف خاموش بیٹھیں گے،اس کے خلاف احتجاج ہوگا،منتخب حکومت کوبیرونی سازش سے ہٹانے کی کوشش کی گئی لوگوں کو خریدنے کے خلاف کل عشا کے بعد احتجاج ہوگا،زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں بیرونی آقاوں سے مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی گئی ،ہم سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرتے،نیب کے دفاتر پر پتھراو نہیں کرتے،ن لیگ کا خاصہ ہے کہ وہ ججز کو متنازعہ بناتے رہے ہیں ، ہر بدمعاش جو پکڑا جاتا تھا مریم بی بی کہتی تھی کہ یہ پارٹی کا سرمایہ ہے، ہماری حکومت نے 55لاکھ نوکریاں دیں

قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا کچھ دیر چلنے کے بعد اجلاس ساڑھے بارہ تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس میں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں شورشرابہ ہوا تو سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

https://baaghitv.com/qomi-assamlby-ajlas-multivi-honay-kbaad-asad-qaiser-ka-ahm-shkisat-say-rabiataa/

Comments are closed.