فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس میں بدتمیزی،انفارمیشن افسر کی شامت آ گئی

فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس میں بدتمیزی،انفارمیشن افسر کی شامت آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی سرگودھا میں ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافیوں کی بدتمیزی پر ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا کا تبادلہ کر دیا گیا

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے چند روز قبل سرگودھا میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں صحافیوں نے مقامی اخبارات کو اشتہار نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا تھا، اور صوبائی وزیر سے تلخ سوال کئے تھے، فیاض الحسن چوہان صحافیوں کو مطمئن نہ کر سکے تھے اور انہیں لاہور آنے کی دعوت دی تھی

پریس کانفرنس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان لاہور آ گئے اور انہوں نے ڈائریکٹر انفارمیشن ملک مقبول احمد کو سرگودھا سے تبدیل کر دیا ،ملک مقبول احمد کو ڈی جی پی آر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

باخبر ذرائع کے مطابق صحافیوں کے ساتھ رابطے نہ ہونے اور پریس کانفرنس میں بد تمیزی کی وجہ سے ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا کا تبادلہ کیا گیا

شاہینوں کے شہر سرگودھا میں صحافیوں نے پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان کو کھری کھری سنا دیں

Comments are closed.