پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی

0
43
buzdar

پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی

باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کرے گا۔

پنجاب نے فلور ملز کو روزانہ مزید 2 ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیزز بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ گندم کی ریلیز ز کو بتدریج 21 ہزار میٹرک ٹن روزانہ تک بڑھایا جائے گا۔ پنجاب میں اس وقت 17 ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ فلور ملز کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

پنجاب بھر میں قیمتوں اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انسپکشن کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ منسٹرز، سیکرٹریز اور ضلعی آفیسرز کمیٹیوں میں شامل ہوں گے، انسپکشن کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔

مہنگائی سے متعلق صورتحال خود مانیٹر کر رہا ہوں


مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کے کردار کا بھی تعین کر دیا گیا، ٹائیگر فورس مہنگائی کے خلاف تھرڈ پارٹی کے طور پر کام کرے گی۔ ٹائیگر فورس براہ راست ایکشن نہیں لے گی بلکہ ایپ کے زریعے حکومت کو فیڈ بیک دے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزی کو روکا جائے گا، فلورملز کو گندم کی ریلیز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا، کسی بھی قسم کی کرپشن کے خلاف زیر و ٹالرنس ہوگی، غفلت اور کرپشن میں ملوث آفیسرز اور دیگر افراد کو قرارواقعی سزا دی جائے گی، اشیائے خورد ونوش کی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی والے علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

اسی طرح کل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی، سیکیورٹی صورتحال اور مہنگائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں بجلی گیس وادویات کی بڑھتی قیمتوں پر بحث ہوئی اور متعدد وزرا نے مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات لینے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیرمواصلات مراد سعید، وزیر ریلوے شیخ رشید اور فیصل واوڈا سمیت دیگر نے اجلاس کے دوران مہنگائی کا معاملہ اٹھایا۔

کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں و ضلعی انتظامیہ کو اشیا کی دستیابی یقینی بنانا ہو گی.اجلاس کے دوران شیخ رشید نے کابینہ کو خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نومبر، دسمبر میں آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے ادیات کیوں مہنگی ہوئیں؟ ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننا پڑتی ہیں۔ اس پر معاون خصوصی فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے معاملات بہتر کرنے کا کہہ دیا ہے۔

Leave a reply