حکومتی کمیٹی کے اتحادیوں سے رابطے، بلوچستان عوامی پارٹی وفد سے ہوئی ملاقات

0
39

حکومتی کمیٹی کے اتحادیوں سے رابطے، بلوچستان عوامی پارٹی وفد سے ہوئی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی نے اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کر دیں اس سلسلہ میں حکومتی کمیٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی وفد میں خالد مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی اور دیگر شریک تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کابینہ میں وزارت نہ ملنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ حلقوں میں ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر بھی حکومت سے شکوہ کیا۔

حکومت نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا بلوچستان میں مسائل کا خاتمہ وزیر اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم جلد بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجراء یقینی بنایا جائے گا۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد آج ق لیگ قیادت سے بھی ملاقات کرے گا,،ق لیگ سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ ہوں گے، مسلم لیگ ق کو حکومت نے وفاق میں مونس الہیٰ کو وزارت دینے کا کہا تھا لیکن ابھی تک وزارت نہین دی گئیَ ق لیگ کہتی تو ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن وزارت نہ ملنے کی وجہ سے ق لیگ کی قیادت پر کارکنان کا دباؤ ہے.جہانگیر ترین اس حوالہ سے ق لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور دیگر اتحادیوں کو منانے کے لئے بھی کہیں گے.

 

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کر دی ہے کہ خالد مقبول صدیقی حکومتی ٹیم یا وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد آ رہےہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم سے جو بھی ملاقات ہوگی وہ کراچی میں ہی ہوگی. خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اسد عمر نے دو روز قبل کراچی میں خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد اب جہانگیر ترین کو ٹاسک دیا گیا ہےکہ وہ اتحادی جماعتوں کو منائیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نےہرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا، اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں گے، اتحادی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی،حکومتی کمیٹی کاتمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے،اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے،

Leave a reply