وفاق اور پنجاب میں سیاسی کشمکش؛ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار

0
41

وفاق اور پنجاب حکومت میں سیاسی کشمکش کے باعث راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایک ماہ قبل راولپنڈی رنگ روڈ کی تھرڈ پارٹی فزیبیلیٹی کے لیے خط لکھا تھا لیکن اسلام آباد اور پنجاب میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے خط پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ جڑواں شہروں میں ہیوی ٹریفک کا مسئلہ پچیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تعمیر کے آغاز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا تھا قومی احتساب بیورو (نیب) نے اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا.

واضح رہے کہ پاکستان کے مقامی میڈیا پر راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے نقشے میں مبینہ طور پر تبدیلی کروانے سے متعلق جن افراد کے نام لیے گئے تھے ان میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان بھی شامل تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ مفتاح اسماعیل کو پبلک میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
امیتابھ بچن 80 ویں سالگرہ آج منائیں گے
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں
کوئٹہ: سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل کے دفترپردستی بم پھینک دیا
یاد رہے کہ موجودہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابقہ دور میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے رنگ روڈ کے منصوبے کی ابتدائی طور پر منظوری دی گئی تھی جس کے تحت راولپنڈی کے علاقے روات سے ایک سڑک تعمیر کی جانی تھی جسے راولپنڈی شہر کے باہر سے ہوتے ہوئے ترنول کو جی ٹی روڈ اور پھر موٹر وے کو ملانا تھا۔ اس رنگ روڈ کی تعمیر سے جی ٹی روڈ سے پنجاب سے صوبہ خیبر پختونخواہ جانے والی ٹریفک اور بالخصوص ہیوی ٹریفک نے رنگ روڈ استعمال کرنا تھا جس کی وجہ سے اسلام آباد ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا دباؤ کم ہونا تھا۔

Leave a reply