فیصل قریشی کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سوشل میڈیا پر اہلیہ ثناء فیصل کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکار و میزبان فیصل قریشی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
https://www.instagram.com/p/CGNx05FFcnw/
انہوں نے لکھا کہ زندگی میں صرف دو وقت ایسے ہیں کہ جب میں آپ کے پاس رہنا چاہوں گا اور وہ ہیں ابھی اور ہمیشہ، ثناء آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

فیصل قریشی نے اہلیہ کیلئے سالگرہ کے موقع پر لمبی زندگی اور صحت کے لئے دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی 2010 میں ثناء خان سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام آیت قریشی ہے جبکہ رواں برس کے آغاز میں فیصل قریشی کے ہاں بیٹے فرمان قریشی کی پیدائش ہوئی تھی-

Comments are closed.