میزبان و اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پرشدید افسوس کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : فیصل قریشی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنی پیاری ساتھی نائلہ جعفری کے انتقال کی خبر سُن کر رنجیدہ ہیں۔

فیصل قریشی نے لکھا کہ نائلہ جعفری اپنی صحت کی بہتری کیلئے طویل مدتی جنگ میں مضبوط کھڑی رہیں اداکارہ کی بہادری طاقت کی علامت ہے اور ان کا کام ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔


اداکار نے تعزیتی پیغام میں اہلِ خانہ کے صبر کیلئے بھی دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں، اداکارہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری میں مبتلا تھیں اداکارہ 2016 سے علیل تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی-

نائلہ جعفری سے متعلق 4 سال قبل 2017 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال داخل کرایا گیا بعد ازاں نائلہ جعفری کو کچھ عرصہ اسپتال میں رکھنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا تاہم وہ 2016 سے مسلسل زیر علاج ہیں اور وقتاً فوقتاً اسپتال داخل ہوتی رہتی ہیں۔

Shares: