وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان/مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

0
39

مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست کو اپنی بدبو سے تعفن زدہ کرنے والا ایک ٹوٹا ہوا انڈہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان 73 کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں۔
2018 کے الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ-19 بھی مولانا کو کوویڈ-18 محسوس ہو رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنا لیا ہے۔ ہر اے پی سی کے بعد شکست و ریخت، رسوائی اور جگ ہنسائی ہی مولانا فضل الرحمان کے کھاتے میں آتی ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ مولانا مصلےٰ بچھا کر اگلے تین سال اپنے سیاسی و مالی گناہوں پر توبہ استغفار کریں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اپنی آئینی مدت تزک و احتشام سے پوری کرے گی۔ فیاض الحسن چوہان

Leave a reply