وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی بیگم صفدر اعوان کے علاج کے لیے باہر جانے کے ڈرامے کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ ن لیگی قائدین بیگم صفدر اعوان کی بیرون ملک روانگی کے لیے نت نئی تاویلیں گھڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے آل شریف کی نمک حلالی کرتے ہوئے اس سلسلے میں پہل کردی ہے۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ لوگ عزیزوں سے ملنے جاتے ہیں پھر واپس آ جاتے ہیں جبکہ بیگم صفدر اعوان کہتی ہیں کہ تھائی رائیڈ کے آپریشن کے لیے انکا ملک سے باہر جانا ناگزیر ہے۔ بارہا کہہ چکا ہوں کہ مریم کے ٹویٹوں اور ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں نے نواز شریف کی بیماری میں اضافہ کیا ہے۔ اب وہی ڈاکٹر عدنان بیگم صفدر اعوان کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا علاج کریں گے۔ پی ڈی ایم اور سینیٹ انتخابات میں ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان لندن کے لیے پر تول رہی ہیں۔ عوام کا خون چوس کر بنائے گئے مال کی واپسی تک کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved