وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے استعفوں سے انکار سے پی ڈی ایم میں دراڑیں واضح ہو گئی ہیں۔ استعفوں سے انکار "پانچ چوہے گھر سے نکلے کرنے چلے شکار، ایک چوہے کو آ گئی کھانسی باقی رہ گئے چار” کے مصداق ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ "نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی” کے مصداق نہ نواز شریف واپس آئیں گے، نہ لانگ مارچ ہو گا۔ مولانا شیرانی کی قیادت میں جی یو آئی ایف میں نئی پارٹی پی ڈی ایم کا کل حاصل وصول ہے۔
بارہا کہہ چکا ہوں پی ڈی ایم استعفوں سے انکار اور باجماعت ضمنی الیکشن میں شمولیت کا اظہار کرے گی۔ یہ سب بیگم صفدر اعوان اور مولانا فضل الرحمن کی ضد اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔
لبھو لبھو کتھے گئی، ہائے پی ڈی ایم لٹی گئی۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے استعفوں سے انکار۔۔
پانچ چوھے جو گھر سے نکلے کرنے چلے شکار
ایک چوھے کو آگئی کھانسی باقی رہ گئےچار
کے عین مصداق ھے
جبکہ۔۔:
لانگ مارچ نواز شریف کی واپسی سے مشروط۔۔ایسے ھی ھے۔۔ کہ نہ نو من تیل ھوگا اور نہ رادھا ناچے گی!!
لبھو لبھو کتھے گئی۔۔ھائے PDM لُٹ گئی۔!— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpk) December 29, 2020