لاہور کی احتساب عدالت نے فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک محمد حفیظ خان کے خلاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 مئی تک توسیع کردی۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے فضائیہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی۔نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور نیب کی جانب سے دلائل دیے ۔نیب وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹا ملزم کے فراڈ سے ایک ہزار سولہ افراد متاثر ہوئے جبکہ سوسائٹی انتظامیہ پر دو ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی۔پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو تین سو پچاس ایکڑ زمین دینی تھی لیکن ہاؤسنگ سوسائٹی نے شہریوں سے فراڈ کیا۔
احتساب عدالت نے فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کا مزید ریمانڈ دے دیا
