اسلام آباد:فضل الرحمان چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے ، کوئی راستہ نکالیں پر بات ہوگی ، اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات جاری ہے جس میں آزادی مارچ سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔
اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’آج میں چوہدری صاحب کے گھر حلوہ کھانے آیا ہوں، اللہ کرے چوہدری صاحب نے شوگر فری حلوہ بنایا ہو‘۔چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی خصوصی طیارے پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی لیکن اس ملاقات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف گھیرا بہت تنگ ہوگیا ہے، جبکہ ساتھی ساتھ چھوڑ رہےہیں