سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ پر برس پڑی ہیں انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ احمد شاہ لاہور میں جا کر ادبی میلہ سجا کر بیٹھے ہوئے ہیں ، ان کو وہاں ایسا کرنے کی کیا ضرورت ہے پنجاب تو پہلے سے ہی ادب پر بہت کام کر رہا ہے وہاں فیض میلہ بھی ہوتا ہے. آرٹس کونسل کراچی کو فنڈز ملتے ہیں اور ان فنڈز کو احمد شاہ بے دردی سے لٹا رہے ہیں . اگر ان کو ادبی میلے سجانے ہیں تو سندھ میں سجائیں پنجاب جا کر ایسا کیوں کررہے ہیں . شرم کا مقام ہے سندھ گورنمنٹ کے لئے کہ جس کی ناک کے نیچے یہ سب ہو رہا ہے اور وہ
حساب نہیں لے رہے کہ وہ جو فنڈز دے رہے ہیں وہ کہاں جا رہے ہیں. اگر کراچی آرٹس کونسل نے یہی سب کرنا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ اسکو فنڈ دینے کی بجائے پی ٹی وی کو فنڈز دئیے جائیں جہاں ویرانیوں کا راج ہے. ہمیں تکلیف ہوتی ہے وہاں جا کر ،وہاں کی حالت خراب ہے اس پر ہی توجہ دے لیں، کروڑوں روپے احمد شاہ اس طرح کے ادبی میلوں میں لگا کر مطمئن ہیں. سندھ حکومت تماشائی نہ بنے اور پوچھے احمد شاہ سے کہ ان کے پاس یہ پیسے کہاں سے آئے.