فضل الرحمن نئی مشکل میں پھنس گئے ، عمران خان کی دھمکی کام کرگئی ، مبشر لقمان کی اہم باتیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مبشر لقمان نے اپنی تازہ ویڈیو میںکہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ اس نے استعفے نہیں دینے ایسا کیوں ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کی ایک تاریخہے . انہوں نے کہا کہ میں نے ایک انٹرویو میں محترمہ بے نظیر بھٹو سے پوچھا کہ آپ نے کبھی ساسی غلطی کی ہے تو انہوں نےکہا ہماری سیاسی غلطی یہ تھی کہ ہم نے ایک دفعہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا یہ ہماری سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی . ہم نے سارا میدان مخالفین کو کھلا دے دیا اور اس کا ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوا.
مبشر لقمان نے کہا کہ اس ایک غلطی کو پاکستان پیپلز پارٹی اب نہیںدھرائے گی. انہوںنےکہا کہ بلاول بھٹو نےکہا کہ پی ڈی ایم بنی ہی میری تجویز پر تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو لیڈ کرے گی . انہوں نے کہا کہ بلاول کا کہنا کہ ہم اگر سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ کریںگے تو پھر یہ اکثیریت میں چلے جائیںگے اور اٹھارویںترمیم جو ہم نے بہت مشکل سے پیدا کی اس کو خطرہ لاحق ہو جائے گا. جس میں صوبوں کو زیادہ سے زیادہ اختیار حاصل ہے. اور دیگر ترامیم بھی واپس ہو سکتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ایک اور بات بہت اہم کی ہے میاں صاحب پاکستان میںآئیں اور لانگ مارچ کو لیڈ کریں . میاںصاحب کے لی آسان نہیں ہے کہ وہ پاکستان واپس آئیں . پیپلزپارٹی نے ایک طرف ایسا کہہ کر بال ان کےکورٹ میں داخل کر دیا ہے. مولانا فضل الرحمن کے بارےمیںانہوںنے کہا کہ مولانا فضل کے لیے ایک اور امتحان شروع ہوگیا ہے کہ ان کے منحرف اراکین نے کہا ہےکہ جمیعت علما اسلام ف کو جمیعت اصل نام جمیعت علما اسلام پاکستان کے نام پر رجسٹر کرانا ہے جو کہ اصل نام تھا . مولانا ایسے لوگوں کے خلاف بہت سخت بیان دے رہے ہیں .لیکن یہ لوگ مولانا سے بھی سینئر ہیںاور ان سے پہلے کے جمیعت میںہیں.
پی ڈی ایم کے لوگ مریم نواز کے بارے میں یہ تحفظات رکتھے ہیں کہ مریم نواز ان کو نقصان پہنچا رہی ہیں. ان کا تو اپنے خاندان پر اتفاق نہیں ہے . ان سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز خوش نہیں ہیں.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اندر سے شدید بحران کا شکار ہو رہی ہے . پی پی کبھی بھی استعفے نہیں دے گی اگر وہ ایسا کرتی ہے تو ان ان کو سندھ حکومت سے ہاتھ دھونا پڑیںگے اور اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت بڑا بجٹ ملتا ہے پی پی اس سے کبھی بھی محروم نہںہونا چاہیتی . مولانا کے لیے اگلے دنوںمیں مشکلات بڑھ سکتی ہیں اگر الیکشن کمشن ایکشن لے لیتا ہے تو پھر اچھا نہیںہو گا. اسی طرح نیب نے بھی نوٹس وہاںبھیجا جہاںمولانا موجود نہیں تھے. حالانکہ نیب جسیے ادارے کے لیے پتا کرنا کوئی مشکل نہیں ہے کہ مولانا اس ٹائم کہاں پر ہیں. لگتا ہے نیب مولانا کی دھمکی سے ڈری ہوئی ہے.








