فضل الرحمان کانوازشریف اور زرداری کوفون”اگرحمایت نہ کروگےتورشتےتوڑلیں گےہم” PDMچھوڑدیں گے ہم

اسلام آباد:فضل الرحمان کا نواز شریف اور زرداری کو فون”اگرحمایت نہ کروگے تو رشتے توڑ لیں گے”پی ڈی ایم سے علیحدگی کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف سے کچھ دل کی باتیں‌بھی کیں اورکہا کہ شیخ‌ رشید کی بات سچ ہے کہ آگے گلی بند ہے ، تو اب کیا‌کرنا چاہیے ، جس پر نوازشریف نے مولانا کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ گھبرائیے جتنا مال چاہیے لیں اورتحریک کو جاری رکھیں ورنہ یہ "پاگل شخص” ہمیں نہیں چھوڑے گے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس موقع پرمولانا فضل الرحمن نے یہ بھی شکوہ کیا کہ ن لیگ توٹوٹ چکی ہے ، میاں شہبازشریف ہمارے بیانیے کو پسند نہیں کرتے ان حالات میں تو تحریک کامیابی سے آگے نہیں بڑھ سکتی اوراگرن لیگ کا یہی حال رہا تو وہ پھر پی ڈی ایم میں رہنے کے حوالے سے نظرثانی کرسکتے ہیں

مولانا کی طرف سے دونوں رہنماوں سے شکوہ کیا گیا کہ نیب کی طرف سے ان داماد کو نوٹس ملا کسی نے مذمت نہیں اورنہ ہی ہمارے لیے آوازاٹھائی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے کردار کی بہت مذمت کی اورنوازشریف نے مولانا کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجبوری ہے وقت نکالیں پھر بعد میں سوچیں گے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری نے مولانا کی دھمکی پر ناٹ ریسپانڈنگ دیتے ہوئے اپنے پرانے موقف کو دہرایا کہ ہمیں ڈکٹیشن دینے کی ضرورت نہیں ہے اورمریم نواز پارٹی کی میٹنگز میں پی پی پرکڑی تنقید کرتی ہیں یہ برداشت نہٰیں‌، آصف علی زرداری نے اس موقع پر پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے کا اعادہ کیا لیکن پی ڈی ایم کے جارحانہ اندازکو ناپسند بھی کیا

ذرائع کے مطابق ان اہم ایشوز کے علاوہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنمائوں کی حکومت مخالف تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پی ڈی ایم کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جلسہ مظفرآباد میں منعقد کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ پر بھی گفتگو کی گئی۔

Comments are closed.