راولپنڈی :فضل الرحمن سے سیاست میں رونق رہتی تھی:ان کے بند گلی میں جانے سے وہ رونق ختم ہوجائےگی:اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کراچی میں فضل الرحمٰن اور غفور حیدری نے جو تقاریر کی ہیں میں انہیں معاف کرتا ہوں تاہم مجھے مولانا فضل الرحمٰن کی فکر ہے وہ بند گلی میں جارہے ہیں۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی جرات نہیں کوئی ایس ایچ او، بدمعاش یا قبضہ گروپ اس شہر میں گردن اٹھا کر چل سکے، یہ اللہ کے فضل کرم سے آپ لوگ ہیں جو سر اٹھا کر چل سکتے ہیں۔

اس موقع پر سیاسی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کس بات پر اسرائیل کی ریلیاں نکال رہے ہیں، آئیں فضل الرحمٰن ہاتھ ملائیں، ختم نبوت پر میں اکٹھا جلسہ کرنے کو تیار ہوں، آئیں فضل الرحمٰن ہم اسرائیل کے خلاف اکٹھا جلسہ کرنے کو تیار ہیں لیکن اس میں عمران خان کا نعرہ بھی لگے گا۔

Shares: