سراج الحق اور مولانا فضل الرحمن کا ایک اوراکٹھ، ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورت حال پر گفتگو

لاہور:امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق اورجمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا فضل الرحمن کے سربراہ کے درمیان اہم ملاقات.ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے .ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، میاں محمد اسلم ،لیاقت بلوچ سمیت کئی دیگر رہنما بھی شریک ہوئے.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر کھل کر بات ہوئی اور دونوں رہنماوں نے حکومت کے خلاف دباو بڑھانے کےلیے مل کر چلنے کا اعادہ کیا .

پاکستان کی موجودہ اقتصادی اور معاشی صورت حال پر بھی دونوں رہنماوں کے درمیان بات ہوئی .ذرائع کے مطابق نیب کی طرف سے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی گرفتاری بھی اس ملاقات میں زیر بحث آئی. یاد رہے کہ عمران خان کی حکومت کے آنے کے بعد مولانا فضل الرحمن مسلسل حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں اور حکومت مخالف تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں. تازہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.

Comments are closed.