اسلام آباد:آصف زرداری سے فضل الرحمان کی ملاقات اور اہم معاملات پر گفتگوہوئی ہے ،ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کی۔سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے رہنماء آصف زرداری سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنماؤں کے دومیان ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

ن لیگ نےنوازشریف کی ہدایت پرعام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بارے میں اپنی تجویز سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن اب اس اہم ترین معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

27 جنوری:جب امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے لاہور میں سرعام دو پاکستانی شہریوں کو قتل…

بعد ازاں مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پر ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت اور پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

بلوچستان :بلدیاتی حکومتوں کی خالی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پی ٹی آئی کے استعفوں سے خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔

Shares: