اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 30 ستمبر کو گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی گئی تھی، جو اب بڑھا کر 31 اکتوبر تک کر دی گئی ہے۔ایف بی آر کی پہلی توسیع 14 اکتوبر کو ختم ہوئی تھی، جس کے بعد یہ نئی تاریخ دی گئی ہے۔ ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ایف بی آر نے مزید وضاحت کی ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں یہ توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی ہے۔ اس توسیع کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو مزید وقت فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے گوشوارے وقت پر جمع کروا سکیں۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
Shares: