مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، کار چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) سیالکوٹ کے...

ڈاکٹر سید رفعت حسین کی وفات ،طلعت حسین پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

پاکستان کے معروف اسکالر اور پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر...

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل دی گئی ہے،

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ٹیکس نظام کو جدید بنانے کے لیے حکومت نے 10 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کا مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جامع طور پر ڈیجیٹلائز کرنا ہے.اس ٹاسک فورس کو ایف بی آر کے آپریشنز کو کلی طور پر ڈیجیٹائزکر کے اس کے نظام کو بہتر بنانے کا وسیع مینڈیٹ دیا گیا ہے.ٹاسک فورس کے اہم مقاصد میں ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پالیسی کی سطح پر مداخلت، تمام ڈیٹا کی آٹومیشن, سافٹ وئیرحل نافذ کرنا اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ تعاون شامل ہیں .اسی طرح ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے لیے خودکار سپلائی چین کا نظام نافذ کرنا اور مربوط آٹومیشن کے ذریعے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ترقی بھی اس کا حصہ ہے.اس کے علاوہ، پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کو ایک آزاد آئی ٹی بیورو میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے تاکہ منصوبہ بندی کے لیے ڈیٹا اور اعداد و شمار تیار کیے جا سکیں.مؤثر قیمتوں کے تعین اور تخمینے کے لیے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ایک مؤثر انٹرفیس بنانا بھی اس ٹیم کے اہداف کا حصہ ہے. حکومت پوری طرح پرعزم ہے کہ وہ پاکستان میں محصولات کی وصولی، شفافیت کو بہتر بنانے اور ٹیکس نظام کو ہموار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرے.حکومتی اقدام کا مقصد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے وفاقی اور صوبائی ٹیکس حکام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے جس سے ایک زیادہ مربوط قومی ٹیکس حکمت عملی تشکیل دی جا سکے گی

غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan