بے نامی اکاؤنٹ رکھنے والوں کے خلاف نیا آپریشن لانچ کرد دیا گیا

اسلام آباد :ہوشیار باش ایف بی آر نے بے نامی اکاونٹ رکھنے والوں کے خلاف نئے آپریشن لانچ کردیا ۔بے نامی اکاﺅنٹس اور جائیدادیں رکھنے والوں کی شامت آگئی، بے نامی اثاثہ جات کی نشاندہی کیلئے لاہور کے 50سے زائد "انفارمرز” نے بے نامی داروں کے پول کھولنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ کرلیا۔

پاکستان میں بے نامی اکاونٹس رکھنے والوں کو اس سے پہلے خبردار بھی کیا جا چکا تھا لیکن کسی نے توجہ تک نہ دی۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد "انفارمرز” نے بے نامی داروں کے خلاف تفصیلات فراہم کرنے کیلئے بے نامی زون سے رابطہ کرلیا، ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات کی سکروٹنی شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی اثاثہ جات کے حوالے سے صرف مصدقہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی، موصول ہونے والی شکایات اور دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔اس نئے آپریشن سے کتنا فائدہ ہوگا بعد میں ہی پتہ چلے گا۔

Comments are closed.