ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کیخلاف کاروائی شروع کر دی، لسٹیں مکمل، سخت کاروائی ہو گی
ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کردی ہیں. ایف بی آرنےاسکیم سےفائدہ اٹھانےکاپورٹل بندکردیا. 10بڑے شہروں میں بےنامی اثاثوں کےخلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکیم سےفائدہ نہ اٹھانےوالوں کو بےنامی اثاثوں کی ضبطگی کےنوٹس جاری کیےجائیں گے، کراچی،لاہور،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی میں ٹیکس نہ دینےوالوں کی فہرست تیار ہے. گوجرانوالہ،اسلام آباد،پشاور،حیدرآباد،سیالکوٹ میں بھی فہرستیں تیار ہیں.
ذرائع کے مطابق پہلےمرحلےمیں ٹیکس ادانہ کرنےوالےکم ازکم5بڑےافرادکوگرفتارکرنےکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. حکومت نےٹیکس ادانہ کرنےوالےافرادکےخلاف سخت کارروائی کی اجازت دےدی ہے.