مالی مشکلات کا شکار قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایف بی آر سے ریلیف مل گیا

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیئے ،ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے تحریری طور پر رواں ماہ ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔رواں ماہ پی آئی اے ایف بی آر کو 2 ارب 50 کروڑ روپے ادا کرے گا ۔مجموعی طور پر 8 ارب روپے کی ادائیگی پی آئی اے نے کرنی ہے ۔

ایف بی آر نے ایک ہفتہ قبل فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے تمام بینک اکائونٹس منجمند کردیے تھے ،بینک اکائونٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا تھا ،بینک اکاونٹس منجمند ہونے سے پی آئی اے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں جاری کرنے میں تاخیر ہوئی ہے ،ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکائونٹس بحال کردیے، ترجمان پی آئی اے نے بھی تصدیق کر دی

پی آئی اے ملازمین تاحال اگست کی تنخواہوں سے محروم ہیں، مہنگائی کے باعث تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پی آئی اے ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں ایف بی آر کی طرف سے قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے سے پی آئی اے کو الگ مشکلات کا سامنا تھا

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد قومی ائیر لائن کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے تھے،پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں، واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاؤنٹس گزشتہ برس بھی منجمد کردیئے گئے تھے-

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

پی آئی اے کا قرض اور واجبات 743 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

Shares: