شوگر ملز کے لیے ایف بی آر نے سسٹم انسٹال نہ کرنے پر اٹھایا سخت قدم

0
41

شوگر ملز کے لیے ایف بی آر نے سسٹم انسٹال نہ کرنے پر اٹھایا سخت قدم

باغی ٹی وی : ایف بی آر ویڈیو اینالیٹیکل سسٹم (وی اے ایس) انسٹال نہ کرنے والی شوگر ملز کو بھاری جرمانے عائد کرنے کے نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر نے کراچی، لاہور اور پشاور آفسز کے چیف کمیشنرز کو محکمے کے حکم پر وی اے ایس کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے والی شوگر ملز کو جرمانے عائد کرنے کے نوٹسز جاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وی اے ایس کے وینڈرز کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے مطابق “ایف بی آر شوگر ملز اور وینڈرز کو 31 جنوری 2021 تک اپنی فیکٹریوں میں ویڈیو اینالیٹیکل آلات انسٹال نہ کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانے عائد کرنے کے لیے سخت کارروائی کرے گا”۔

ایف بی آر کی جانب سے یہ تنبیہی نوٹس اے جے سی ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ٹی پی ایل ٹریکر، سی این ایس اینجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، این آر ٹی سی اور جی سی ایس، کوم ٹیل، ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اور فوکس ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت تمام پری کوالیفائیڈ وینڈرز کو بھیجا جا چکا ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے نئے سال کے ماہ جنوری کے اعدادو شمار بھی جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق جنوری میں ریونیو نیٹ کولیکشن 364 ارب روپے رہا جبکہ
مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق مقررکردہ ہدف کے مقابلے میں 107 فیصد اضافہ حاصل کرلیا گیا ہے۔ پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ ریوینیو کے مقابلے میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق پچھلے سال کے 2464 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال 2699 ارب روپے ریونیو رہا۔

Leave a reply