تاجروں نے چئیرمین ایف بی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد قرار دیدیا ,ملک گیر سو روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی

0
46

اسلام آباد :مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے چیئر مین ایف بی آر کی پر یس کانفر نس کو مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کی پر یس کانفر نس جھو ٹ کا پلندہ ہے اور ملک بھر کے تا جر 29,30اکتوبر کو ملک گیر شٹر ڈاﺅن ہڑتال حکو مت کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کر یں گے، انھوں نے کہاوزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیمIMFکی ہداےات پر ملکی معیشت کی تباہی اور تاجر طبقہ سے تصادم کے راستے پر چل پڑی ہے،حکومت اور اےف بی آر کے ساتھ ملاقاتوں اور مذاکرات کے متعدد ادوار ہوئے۔مگر مقام افسوس ہے کہ وزیر خزانہ اور چیئر مین اےف بی آر صرف وقت گزاری اور زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہے ہیں ، انھوں نے کہا ،ایف بی آر نے تا جر وں کی تجویز کو ردی کی ٹو کر ی میں پھینک دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ ظہر نے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے تر جمان ضیاءاحمد راجہ بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔
محمد کاشف چوہدری نے کہا ہم نے ایف بی آر کو تمام قسم کے تاجروں کےلئے انکی سالانہ سےل ےا خالص منافع پر آسان و سادہ ٹےکس اسکیم لانے کی پوری تجویز پےش کی۔ مگر اےف بی آرا مپورٹ اور مےنو فےکچرنگ کے وقت 17%سےلز ٹےکس وصول کر چکنے کے باوجود ہول سےلر اور پرچون فروش تک ہر سطح کے تاجر کو سےلز ٹےکس رجسٹرڈ کرنا چاہتا ہے۔جبکہ ملک کے تاجر حساب کتاب، کھاتے رکھنے کے متحمل نہیںہو سکتے اور اس سے حکومتی آمدن مےں کوئی اضافہ نہیں جبکہ کرپشن اور بلےک مےلنگ مےں اضافہ ہو گا۔کاشف چوہدری نے کہا حکومت سرحدوں اور بندر گاہوں پر اسمگلنگ روکنے کی بجائے مارکیٹوں مےں چھاپے مارنے کے نوٹسز جاری کر رہی ہے۔قانونی طور پر امپورٹ کی راہ مےں مختلف رکاوٹےں کھڑی کی جارہی ہےں جبکہ اسمگلنگ کا مال کھلے عام دستےاب ہے۔موبائل فونز، الےکٹرونکس، جےولرز، فرنیچر ڈیلرز، ماربل، ٹےکسٹائل ، سبزی اور فرو ٹ منڈی کے آڑھتیوں، ہو ل سیلر ، فوڈ گر ین سے لےکر ہر طبقہ پرےشان ہے۔انھوں نے کہاصنعتےں بند ہونا اور مارکیٹوں مےں خریداری40%کم اور مارکیٹےں ویران ہو رہی ہےں جس سے بےروزگاری، انارکی، افراتفری کے جنم لےنے کے واضح امکانات موجود ہےں۔ان حالات مےں صنعت و تجارت کے تحفظ کےلئے ہم نے ملک بھر کے تاجر نمائندگان اور تاجروں سے رجوع کرنے کا فےصلہ کےا ہے۔

Leave a reply