اسلام آباد:پیارنہیں تورہیں تیار،مزاکراتی ٹیم نہیں اب ایف سی اورپولیس کرے گی ڈیل کہ پرامن طور پر واپس جانا ہے یا پھر جانا ہے جیل ،! اطلاعات کے مطابق حکومت نے فیصلہ کرلیا ہےکہ اگر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس کی ملیشیا مذاکراتی ٹیم کی بات نہیں سمجھ سکے تو پھر یہ فیصلہ قانون کرےگا ،

اب کوئی ظلم کرکےدکھائے،گھریلوخادموں کےتحفظ کے لیےنئی ترکیب

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہےکہ جب جے یوآئی ف کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کی مہلت کے آخری روز کا آخری لمحات ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایف سی اور پولیس کو تمام اختیارات دے دیئے ہیں

ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی کے اعلان کے بعد زیروپوائنٹ اور ریڈ زون جانے والے راستوں پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

آزادی مارچ ، شہباز شریف کا سی وی اوربلاول کی معصومیت کے تذکرے

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کا آزادی مارچ چوتھے روز بھی ایچ 9 گراؤنڈ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم کو استعفے کے لیے دو روز کی مہلت دی گئی تھی جس کا آج آخری دن تھا اب وہ بھی ختم ہونے کے قریب ہے

ادھر ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور مختلف مقامات پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

معروف اینکرمبشرلقمان نے دھرنا ختم ہونے کی پشین گوئی کردی

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوا تھا جو سکھر، ملتان، لاہور اور گجرانوالہ سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا تھا۔

Shares: