فروری بھارت پر بھاری،ایک اور جنگی طیارہ تباہ
فروری بھارت پر بھاری،ایک اور جنگی طیارہ تباہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نیوی کا مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے، بھارتی نیوی کا طیارہ بھارتی ریاست راجھستان کے علاقت گوا میں گر کر تباہ ہوا، تا ہم پائلٹ بچنے میں کامیاب ہو گیا
بھارتی نیوی حکام کے مطابق طیارہ تربیتی مشن پر تھا،بھارتی بحریہ نے طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.
گزشتہ برس ماہ نومبر میں بھارتی نیوی کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہواتھا ،بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ گوا میں گر کر تباہ ہوا تھا اور دونوں پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے،
گزشتہ برس 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو ا بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے
حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ ڈرون کیوں تباہ ہوا ،ابھی آزمائشی پرواز کے دوران ڈرون گر گیا حکام نے اس پر سر پکڑ لئے
بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتہ، 13 افراد سوار، بھارت میں کھلبلی مچ گئی
رواں برس 20 اگست کو بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ مگ طیارے 44 سال پرانے ہو چکے ہیں،
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہم اب بھی مگ 21 طیارےاڑارہے ہیں، اتنی پرانی توکوئی گاڑیاں بھی نہیں چلاتا، بھارت کے ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کیا تھا،
بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق
بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکی کےبعد بھارتی فضائیہ کتنی قابل ہے،سربراہ نےخود ہی بتادیا، واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیتےہوئے27فروری کودوطیارے مارگرائے تھے، اس سے قبل بھی ہندوستانی فوج اور فضائیہ کے سربراہان اپنی فوج اور فضائیہ کی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے رہے ہیں. بھارت کے متعد مگ 21 طیارے پچھلے ایک سال میں مختلف حادثات میں تباہ ہو چکے ہیں