لاہور:سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر “پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو یکجہتی کشمیر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،کشمیر یوتھ الائنس کیجانب سے #5thFebKashmirSolidarityDay ہیش ٹیگ 4 فروری شام 6 بجے جاری کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس میں 800 سے زاہد سوشل میڈیا صارفین نےحصہ لیا اور یہ ہیش ٹیگ دنیا بھر کے 16.1 ملین سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا، جبکہ کشمیر سے متعلق دیگر ٹرینڈ بھی ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہے۔
اس موقع پر سربراہ کشمیر یوتھ الائنس ٹیوئٹر ٹیم محمد اختر کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کشمیر یوتھ الائنس اسی جذبے اور مستعد قدمی سے ہندوستان کا مکروہ چہرہ عالمی برداری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا کہ کس طرح بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کرتے ہوۓ جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
مزید یہ کہ اب مسئلہ کشمیر محض دنوں پر محیط نہیں رہے گا بلکہ اب پورا سال ٹرینڈ کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے رہیں گے۔