وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سینٹرلائزڈ ڈیٹا حب تیار کر لیا

0
43
ICT POLice

وزارت داخلہ کے احکامات پر وفاقی پولیس نے تین ماہ کے قلیل عرصہ میں بڑا سینٹرلائزڈ ڈیٹا حب تیار کر لیا ہے جبکہ سینٹرلائزڈ ڈیٹا حب میں پچیس اقسام کا ڈیٹا ایک جگہ موجود ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی سہولت ملے گی ،تعلیمی اداروں،عبادت گاہوں ، مزارات و درگاہوں ، کچی آبادیوں ، ہوٹلز، ہاسٹلز، رہائشی علاقوں ، کرایہ داروں کی تفصیلات، فورتھ شیڈول کا ریکارڈ شامل ہوگا،ہائی سکیورٹی زونز میں واقع غیر قانونی بستیوں کی بھی نشاندہی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈیٹا حب تمام صوبوں سے 25 قسم کا ڈیٹا لیکر ایک جگہ رکھا گیا ہے، جس سے جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان اورکسی بھی جرم میں ملوث لوگوں کا ڈیٹا بھی شامل کیا گیا ہے۔ تمام اضلاع میں رجسٹرڈ گاڑیوں کا ریکارڈ،سفری معلومات ، ہوٹلز میں قیام کا عرصہ ،ریلوے کے مسافروں کی معلومات بھی ڈیٹا حب میں موجود،پاسپورٹ اور اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کی تفصیلات دستیاب ہوں گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
سینٹرلائزڈ ڈیٹا حب تمام سول اور قانون نافذ کرنے والے ادارے استعمال کرسکتے ہیں ۔ جس سے مجرموں کی شناخت،گرفتاری اور حساس علاقوں کی نگرانی میں بڑی سہولت ملے گی۔

Leave a reply