’فیل طلبہ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری
اسلام آباد:’فیل طلبہ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے جہاں معشیت اورمعاشرت تباہ ہوکررہ گئی ہےوہاں اس قوم کے نونہالوں کی تعلیم کا بیڑہ بھی غرق ہوگیا ہے،
انہیں حالات کے پیش نظر فیڈرل بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کی پروموشن کی پالیسی جاری کردی ہے ، اس پالیسی کو مختلف زاویوں سے دیکھا جارہا ہے
فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں کےلازمی مضامین میں نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ملیں گے، گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین میں بھی نمبر اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر بھی دیے جائیں گے جب کہ فیل ہونے والے تمام طلبہ کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا جائے گا، پریکٹیکل والے مضامین میں طلبہ کو 50 فیصد نمبر دیے جائیں گے اور پریکٹیکل مضامین میں باقی 50 فیصد نمبر تھیوری کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں غیر حاضر طلبہ کو غیر حاضر تصور کیا جائےگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ پالیسی سے ہٹ کر کسی بھی کیس میں فیصلے کا اختیار چیرمین بورڈ کو ہوگا۔