وفاقی حکومت نے رمضان المبارک اورعیدالمبارک کے حوالے سے صوبوں کو اہم مراسلہ جاری کردیا

0
58

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے رمضان المبارک اورعیدالمبارک کے حوالے سے صوبوں کو اہم مراسلہ جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان اور عید کے دوران لاک ڈاون کے ایس او پیز پر لازمی عملدرآمد کیلئے صوبوں کو مراسلہ لکھ دیا

اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو ایس او پیز پر عمل کیلئے مراسلہ جاری کیا-یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ایس اوپیز پر گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں بھی مشاورت کی گئی-

وفاقی حکومت کیطرف سے ان ایس پی اوز میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے لاک ڈاون کے حوالے سے طے کردہ تراویح کیلئے ایس او پیز کا رمضان کے آخری عشرے اور عید کی نماز پر بھی اطلاق ہوگا- تمام صوبائی حکومتیں طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔

ذرائع کےمطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ایس اوپیز کو عمل کیا جائے۔ 9 مئی کے بعد لاک ڈاون کے حوالے سے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آخری عشرہ رمضان اور یوم علی کے جلوسوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔

Leave a reply