عوام کوکورونا ایس او پیز پرلگا کروفاقی وزیرفواد چودھری برتھ ڈے منا رہے ہیں، قوالی نائٹ،حسینوں کی کہکشائیں

0
47

لاہور:عوام کو کورونا ایس او پیز پر لگا کر وفاقی وزیر فواد چودھری برتھ ڈے منا رہے ہیں، قوالی نائٹ، حسینوں کی کہکشاوں نے ہرطرف اپنا رنگ دکھا دیا ہے ، ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب کے چرچے بازاروں سے لیکرسیاست کے ایوانوں تک جاپہنچے ہیں‌

فواد چوہدری کی سالگرہ :میلے کی شکل اختیارکرگئی،قوالی نے سارے رازکھول دیئے،اس موقع پرایک نئی اورمنفرد چیز جوسامنے آئی ہےکہ وفاقی وزیرکی اہلیہ بھی اس قسم کے پہلووں کی بڑی شوقین ہیں‌ ، اسی موقع پر وفاقی وزیر کی اہلیہ نساء حسین نے سالگرہ کی پروقار تقریب کی ویڈیوز انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی ہیں۔

سالگرہ کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی شرکت کی، اداکارہ ریشم اور حرا مانی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مشہور و معروف قوالوں نے بھی قوالیوں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے

دوسری طرف شہریوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہےکہ وہ پہلے اپنے ساتھیوں کوسمجھائیں اوران کو کرونا ایس او پیز کی پاسداری کرنے کا طریقہ سکھائیں پھر ہی قوم پرکچھ اثرہوگا

Leave a reply