مظفرآباد:آزاد کشمیر انتخابات:پولنگ اسٹیشن کے اندروفاقی وزیرکی انٹری لوگ سوال کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق آج آزادکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میں بہت سی ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں کہ جودیکھنے والوں پرسوالات چھوڑگئی ہیں
ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پرایک تصویروائرل ہوئی ہے جس میں ایک وفاقی وزیرپولنگ اسٹیشن کے اندرکھڑے ہیں اوروہاں بیلٹ بکس اوردیگرعملہ بھی نظرآرہا ہے
ادھر اس حوالے سےسوشل میڈیا پرایک سوال کیا جارہا ہے کہ وفاقی وزیرپولنگ بوتھ کےاندر کیوں گئے ، حالانکہ اس کی الیکشن رولز کے تحت اجازت نہیں ہوتی
دوسری طرف سوشل میڈیا پرپوچھنے والے یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ قبل ازوقت کوئی پری پلاننگ کا حصہ تو نہیں تھا جس کا مقصد انتخابات میں مداخلت کرنا ہے