الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا

0
32

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ کے رہنماء اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو پی پی 140 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیاگیا.

جبکہ چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے.

رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سےخطاب کیا تھا۔ اور اس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا.

مراسلے کے مطابق: ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔

رانا تنویر کو 4 جولائی دوپہر ایک بجےخود یا نمائندے کے ذریعے آفس میں پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی ہو سکتی ہے.

Leave a reply