زرتارج گل جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ کی بدزبانی اورکردارکش رویّے کی وجہ سےاحتجاجاً لائیوپروگرام چھوڑ کرچلی گئیں
لاہور:جس معاشرے میں ماں بہن کی عزت نہیں کی جاتی اس معاشرے میں کبھی قدریںپروان نہیں چڑھتیں، حافظ حمد اللہ نے جو الفاظ میرے بارے کہے ہیں وہ میرے لیے ناقابل برداشدت ہیں ، میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھی حافظ حمداللہ جہاں ہوں گے میں وہاں نہیں بیٹھ سکتی ، اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیرزرتاج گل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کی موجودگی کی وجہ سے احتجاجا اٹھ کرچلی گئیں
باغی ٹی وی کےمطابق ایک نجی ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں جب ن لیگ کے ڈاکٹر مصدق ملک ، پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل اورجے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ کو گفتگوکے لیے بلایا گیا تو اس دوران زرتاج گل نے اینکرندیم ملک سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چونکہ حافظ حمد اللہ نے ان کی ذات کے بارے میں ایسے قبیح الفاظ کہے ہیں کہ کسی گئے گزرے معاشرے کے کسی گئے گزرے انسان سے بھی یہ توقع نہیں کی جاسکتی تھی جو گندا کھیل حافظ حمداللہ نے ایک بیٹی ، بہن کے خلاف کھیلا
ذرائع کےمطابق اس دوران زرتاج گل نے ندیم ملک سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ اس شخص یعنی حافظ حمدللہ کو پروگرام سے نکال دیںیا پھرمیں چلی جاتی ہوں ایک ایسے شخص کی موجودگی میں یہاں رک نہیں سکتی جس کو یہ احساس نہیں کہ اس کے گھر میں بھی ماں ، بہن اوربیٹیآں ہیں
اس دوران ندیم ملک نے زرتاج گل سے کہا کہ وہ حافظ حمدللہ سے بھی موقف جان تو زیادہ بہتر ہے اس پرزرتاج گل یہ کہتے ہوئے احتجاجا اٹھ کرچلی گئیں کہ ایسے شخص کی موجودگی میں وہ نہیں بیٹھ سکتیں اس شخص نے جو میری کردار کشی کی ہے مجھے ایسے لگتا ہے کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہونے لگتا ہے ،
زرتاج گل ندیم ملک کے پروگرام حافظ حمد للہ کی وجہ سے اٹھ کرچلیں گئیں ، بعد میں حافظ حمد للہ ندیم ملک کو تاولیں پیش کرنے لگے کہ میں نے کسی کا دل دکھانے کے لیے بات نہیں کی ، حافظ حمدللہ نے مزید کہا کہ شاید وہ میری طرف سے کہے گئے الفاظ کوغلط سمجھ بیٹھیں ،