اسلام آباد : وزیراعظم نےثابت کردیا کہ دونہیں ایک پاکستان:وفاقی وزراکا پروٹوکول واپس،پولیس ہٹا لی گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اور اس وقت وفاقی وزرااپنے وزیراعظم سے کچھ ناراض ناراض لگتے ہیں
اسلام آباد سے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ ڈویڑن کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے عمل کروادیا،کابینہ ڈویژن نے وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شیریں مزاری سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی۔
سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر سے بھی اسلام آباد پولیس کے اضافی اہلکار واپس لے لئے گئے ہیں ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد 7 وزرا سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی گئی،
اسلام آباد سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک، فواد چودھری، شیریں مزاری سمیت وزرا کو 2 پولیس اہلکار دیئے گئے، اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزرا کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار سکیورٹی پر مامور رہیں گے، ذرائع
دوسری طرف اپنے ہی وزیراعظم کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے شیریں مزاری کا سکیورٹی واپس لینے پر احتجاج کیا ہے، شیریں مزاری کے پاس 5 اہلکاروں میں سے 3 کو واپس بلا لیا گیا۔
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مجھے سکواڈ کی گاڑی تک نہ دی گئی، اس کے باوجود میری سیکیورٹی کیوں کم کی گئی، وزیر دفاع کو بھی صرف دو اہلکار دیئے گئے۔ چیئرمین سینیٹ کو دی گئی نفری برقرار رہے گی۔








