فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کی طرف سے 3 اگست کو”یوم رئیلٹرز”منانے کا اعلان

0
53

اسلام آباد :فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کی طرف سے 3 اگست کو”یوم رئیلٹرز”منانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین اعجازاحمد خان کی طرف سے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے ویژن کے طورپر3 اگست کو پورے میں "یوم رئیلٹرز”کے طورپرمنانے کا اعلان کیاہے

باغی ٹی وی کے مطابق فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین اعجازاحمد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ فیڈریشن نے یہ فیصلہ رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کی ترجمانی کرتے ہو ئے کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرسمیت پورے ملک سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ کمیونٹی نے اس فیصلے کوخوب سراہاہے

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین اعجازاحمد خان نے اس موقع پرکہا کہ 3 اگست کا دن جسے "یوم رئیلٹرز”کے طورپرمنانے کا فیصلہ کیا ہے اصل میں یہ اس کمیونٹی کا تجدید عہد کا دن ہےکہ رئیل اسٹیٹ کمونٹی پورے ملک کی اپنے اس طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے اعلان کرے گی کہ یہ ایک خاندان کی طرح متحد ہے اورمتحدہ رہے گی

 

 

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین اعجازاحمد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ !

اعجازاحمد خان نے اعلان کیا کہ اس دن رئیل اسٹیٹ کمونٹی سے وابستہ افراد آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے تمام لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ایک دوسرے کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آئیں گے ،

فیڈریشن آف پاکستان اس دن یہ عہد کرے گی کہ وہ اپنا کاروبارپوری ایمانداری اوردیانتداری سے کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ اس دن یہ عہد کریں گے کہ اگرکسی ایک رئیلٹرکے ساتھ کوئی زیادتی ہوگی تواس کو پورے شبعے کےساتھ زیادتی اورظلم تصورکیا جائے گا اورپوری رئیلٹرفیملی اپنے اس رئیلٹرکے ساتھ کھڑی ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس دن عہد کریں گے کہ ہم اس کاروبارکوملک کا انتہائی باوقاراورعزت واحترام والا شعبہ اورکاروباری طبقہ بنائیں گے

 

 

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین اعجازاحمد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ !

اعجازاحمد خان کا کہنا تھا کہ اس دن یہ کمونٹی عہد کرے گی کہ اس کاروبارکےلیے مضراورنقصان دہ پالیسیوں کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اوراس کاروبارکونقصان نہیں پہنچنے دیں گے

ان کا کہنا تھا کہ اس دن اس طبقے سے وابستہ ہرفرد یہ عہد کرے گا کہ وہ اس شعبہ کوبہتر سے بہتراورمضبوط کرنے کے لیے تمام ترکوششیں بروئے کارلائیں گے

اعجازاحمد خان کہتے ہیں کہ یہ کمونٹی اس بات کا اس عزم کا عہدکرے گی کہ وہ آگے چل کرملک کے دوسرے اداروں کی طرح ایک ذمہ داراورمحب وطن ادارے کے طورپرسب کے ساتھ ساتھ چلیں گے

ان کا کہنا تھا کہ اس دن ہم عہد کریں گے کہ اپنے اندرمثبت تبدیلی لائیں گے اپنی بری عادات اورطریقوں سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے جان چھڑالیں گے اورایسی عادات اورنیک خصلتیں اپنے اندرپیدا کریں گے کہ ہم اپنے لیے بھی بہتری کا سامان بن سکیں اورادارے کا نام بھی روشن ہوسکے

 

 

فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے چیئرمین اعجازاحمد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ !

اعجازاحمدخان کہتے ہیں کہ اس دن عہد کے ساتھ ساتھ ہم اپنے رب سے فضل اوررحمت کی امید رکھتے ہیں کہ اللہ ہمیں نیک راہ پرچلنے کی توفیق عطافرمائے اورہماری اصلاح فرمائے ،کیوںکہ اللہ کی رحمت اورتوفیق کے بغیرانسان کچھ نہیں کرسکتا

اپنے پیغام میں اعجازاحمد خان نے پاکستان کی تمام رئیل اسٹیٹ کمیونیٹیزسے درخواست کی کہ وہ الگ نہیں ہیں بلکہ ہم سب ایک ہیں جواپنے کاروبار کےساتھ ساتھ اس اپنے وطن کو کی خوشحالی کے لیے کام کریں اوردوسروں کے کام آئیں

Leave a reply