فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ

0
43

کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 1747ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 428روپے کا اضافہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 103000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 88305روپے ہوگٸی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1330 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1140.26 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Leave a reply