سیالکوٹ:إنا لله وإنا إليه راجعون:ن لیگ صدمے میں ڈوب گئی:نوازشریف کےساتھی ممبرپنجاب اسمبلی وفات پاگئے ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعت ن لیگ کے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی وفات پا گئے۔
خوش اخترسبحانی کی وفات سے متعلق خبرجاری کرتے ہوئے (ن) لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خوش اخترسبحانی وفات پاگئے ہیں ، انہون نے یہ بھی بتایا کہ خوش اختر سبحانی دو ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خوش اختر سبحانی جگر اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔خوش اخترسبحانی پنجاب اسمبلی کی نششست پی پی 38 سیالکوٹ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے