اسلام آباد:میں اپنا پیشہ نہیں چھوڑسکتا،فروغ نسیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی چیف مدت ملازمت توسیع نظرثانی کیس بطور وکیل لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بطور وکیل پیش ہونے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی چیف ایکسٹنشن نظر ثانی کیس بطور وکیل لڑنے کے ساتھ ساتھ دیگراہم کیسز میں بھی اپنے پیشے کوجاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،یہی وجہ ہےکہ انہوں نے وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع بھی کر لیا ہے

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف ایکسٹنشن نظر ثانی کیس میں بھی وہ جنرل باجوہ کی وکالت کرینگے، مگر اس مرتبہ وزارت سے استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں،

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے سے متعلق ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے جو انہیں ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔لٰہذا وہ یہ چاہتے ہیں‌کہ وہ اس پیشے کے ذریعے اہم قومی معاملات پراپنا کردار جاری رکھیں‌

اس سے پہلے فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وہ پہلے ایک مرتبہ استعفیٰ دے چکے ہیں‌۔ مستعفی ہونے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور مقدمے کی پیروی کی۔

Shares: