اداکار فیروز خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں، وہ نہ صرف پوسٹیں لگاتے ہیں بلکہ اپنے مداحوں کو جواب بھی دیتے ہیں. حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کے ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ دوسری شادی نہیں کریں گے؟ آپ کو اپنے بچوں سے پیار نہیں کیا؟ِ آپ کو دوسری شادی کر لینی چاہیے میں 24 سال کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں. جس اداکار نے کہا کہ آپ کو جو ٹھیک لگا آپ کررہے ہیں ، تاہم میں بھی آج کل دوسری شادی کے لئے لڑکی تلاش کررہا ہوں. ایک اور مداح نے فیروز خان سے کہا
آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے ، اس پر انہوں نے کہا کہ ”سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے،” دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں‘۔ یوں فیروز خان نے اشارہ دے دیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے تلاش بھی شروع کر دی ہے. دوسری طرف علیزے سلطان نے بھی ماڈلنگ شروع کر دی ہے اور فیروز خان سوشل میڈیا صارفین کو کہتے ہوئے پائے گئے ہیں علیزے کو اسکی زندگی جینے دیں.