کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے ، فیروز خان نے وکیل عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ فیروز بیس ہزار ماہانہ بچوں کے اخراجات دیں گے۔ تاہم عدالت نے فیروز خان کو حکم دیا ہے وہ اپنی ماہانہ آمدنی کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔ دوسری طرف علیزے سلطان کے وکیل نے عدالت سے کہا ہے کہ بچوں کے لئے الگ گھر کا بندوبست کیا جائے اور بچوں کے والد اگر ان سے ملنا چاہتے ہیں تو مل سکتے ہیں. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق
تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ فیروز خان اس وقت بری طرح مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اپنی اہلیہ پر بری طرح سے تشدد کرنے کا عمل ثبوتوں کے ساتھ سامنے آچکا ہے۔ جبکہ فیرو ز خان ان ثبوتوں کو ماننے سے انکاری ہیں عدالت علیزے کی طرف سے پیش گئے ثبوتوں پر کیا فیصلہ دیتی ہے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ لیکن فیروز خان کا شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ بائیکاٹ کر چکی ہے۔