فیروز خان کے حالات ٹھیک نہیں صرف 20 ہزار دے سکتے ہیں وکیل

اداکار فیروز خان جو اس وقت ہیں شدید تنقید کی زد میں کیونکہ ان کی اہلیہ نے ان کے خلاف تشدد کے ثبوت عدالت میں‌پیش کر دئیے ہیں . تنقید اتنی سخت رہی کہ اداکار اپنی فلم ٹچ بٹن کی پرموشن کا حصہ بھی نہ بنے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان سے اس ھوالے سے کوئی سوال ہو . تاہم علیزے سلطان جو کہ ان کی سابقہ اہلیہ ہیں انہوں نے عدالت میں بچوں‌کا خرچ دو لاکھ روپے ماہانہ کے لئے دعوی دائر کر رکھا ہے اس کیس کی سماعت مسلسل ہو رہی ہے. حالیہ سماعت کے بعد فیروز خان کے وکیل نے کہا ہے کہ اداکار کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں وہ بیس ہزار

سے زیادہ نہیں سکتے . دوسری طرف اہلیہ نے دو لاکھ روپے ماہانہ کا دعوی کررکھا ہے اب دیکھنا یہ کہ عدالت کتنے روپے ماہانہ خرچ مقرر کررہی ہے کیونکہ فیروز خان کا شمار اچھا خاصا کمانے والے ایکٹرز میں ہوتاہے . یاد رہے کہ فیروز خان کے دو بچے ہیں جو ماں کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں تاہم عدالت نے فیروزخان کو ان سے ملنے کےلئے مہینے میں دو بار اجازت دی ہے لیکن ملاقات سے پہلے انہیں اپنا پاسپورٹ‌عدالت میں‌جمع کروانا ہو گا .

Comments are closed.