پاکستان شوبز انڈسٹری سے اسلام کی خاطر کنارہ کشی اختیار کرنے والے فیروز خان جلد ہی ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے۔
باغی ٹی وی :فیروز خان عیدالاضحی کے موقع پر زارا نور عباس کے ساتھ ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے جیو انٹر ٹینمنٹ کے لئے بننے والی ٹیلی فلم سیوبتھ اسکائی کے بینر تلے بنائی جائے گی تاحال اس ٹیلی فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا-
اس فلم کے ہدایت کار احسان تالش ہیں جبکہ فیروز خان اور زارا نور عباس کے علاوہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ صباء فیصل ، جاوید شیخ، فرحان علی آغا اور مزنا وقاص شامل ہیں۔
احسان تالش نے فیروزخان،زارانور عباسی ،صبا فیصل اور مزنا وقاص کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے انسٹا گرام پر شئیر کی –
https://www.instagram.com/p/CCwK3WVpBGy/
واضح رہے کہ فیروز خان نے 07 مارچ کو یہ کہتے ہوئے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کہ میں اب اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کررہا ہوں آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اور میرے عزیزوں کیلئے دعا کریں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ فیروز خان نے 2014 کے بعد اداکاری کی شروعات کی اور انہوں نے اب تک ایک درجن تک ڈراموں میں کام کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’گل رعنا، چپ رہو، تم سے مل کے، وہ ایک پل،خانی اور دل کیا کرے‘ شامل ہیں جبکہ ان کا ڈرامہ ’عشقیہ‘ بھی اس وقت نجی ٹی وی چینل پر نشر ہورہا ہے انہیں جیو کے مشہور ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں ’میر ہادی‘ کا کردار ادا کرنے سے جو شہرت حاصل ہوئی تھی اس سے پہلے کسی اور ڈرامے سے نہیں ہوئی تھی-
فیروز خان ٹیلی فلم کے علاوہ ’خدا اور محبت‘ کے سیکوئل پر بھی کام کرر ہے ہیں۔ان کی فلم ٹچ بٹن بھی رواں سال عالمی وبا کورونا کے وجہ سے ریلیز نہیں ہو سکی ٹث بٹن میں ان کے ساتھ فرحان سعید ،سونیا حسین اور اداکارہ ایمان مرکزی کردار میں شامل ہیں-
دوسری جانب سینئیر اداکارہ صبا ء فیصل نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم کی کاسٹ کے ساتھ لی گئی تصویر شئیر کی-
https://www.instagram.com/p/CCyQtJ7lYJN/
https://www.instagram.com/p/CC0Q7W9FvFl/
https://www.instagram.com/p/CCyNl90Fa8P/
https://www.instagram.com/p/CCyMws1lRDV/