گزشتہ ہفتے سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کی تصدیق اب اداکار نے مبہم انداز میں کی تھی تاہم اب فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے بھی اس حوالے سے ایک مبہن پوسٹ شئیر کی ہے-

باغی ٹی وی : گزشتہ کئی روزسے اداکارفیروزخان اوراہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں لیکن اس متعلق اب تک نہ ہی فیروزخان نے کھل کر لب کشائی کی اور نہ ہی اہلیہ نے۔

انسٹاگرام پراداکارفیروزخان نے پوسٹ پربیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویراپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے ’فورایور ون‘ یعنی ہمیشہ ساتھ رہنے والا، لکھا تھا اورانہوں نے بھی اپنی پوسٹ میں اہلیہ کا ذکرنہیں کیا تھا۔

تاہم اب فیروز خان کے بعد علیزے خان نے بھی شوہرسے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ کی پوسٹ میں علیزے نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی اورلکھا کہ انہوں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے بہت محبت کرے اورمیری حفاظت بھی کرے جس پرخدا نے ان کو بیٹے سے نوازا۔

فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین

اس پوسٹ میں علیزے نے بھی شوہرفیروزخان کا ذکرنہیں کیا جس سے صارفین کا شک اس بات میں تبدیل ہو رہا ہے جکہ ان دونوں کے درمیان واقع ہی طلاق ہو چکی ہے اور صارفین فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیزے خان کے ساتھ ہمدردیاں بانٹ رہے ہیں اور تسلی بخش کلمات سے حوصلہ افزائی کرتے نظر آ رہے ہیں-

اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ فاطمہ نے بھی راہیں جدا کر لیں؟

فیروز خان نے اہلیہ علیزے فاطمہ سےعلیحدگی کی خبر پر خاموشی توڑ دی

Shares: