پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کے ایک سے زائد شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے-
باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار فیروز خان نے اپنی بہین اور اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ کا احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بیان دیا جس کا مختصر کلپ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-
وائرل ویڈیو میں شو میں میزبان احسن خان نے فیروز خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی وہ پچھتائے کہ وہ ابھی بچے تھے اور انہوں نے بہت جلدی شادی کرلی؟-
اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا نہیں بلکہ مجھے اور ینگ ایج میں جلدی شادی کرنی چاہئے تھی۔ فیروز خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے اور ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اورہمیں میں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ایک زیادہ زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔
حالانکہ یہ شو ابھی تک نشر نہیں ہوا ہے لیکن شو کا یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین فیروز خان کے اس بیان پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
کچھ لوگ فیروز خان کے اس بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں نبی پاک ﷺ نے اور بھی بہت سی باتیں کہی ہیں ان پر بھی عمل کرلیں، سوائے چار شادیوں کے۔ ایک اور صارف نے ایک مفتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مسلمان مرد اور کسی فرض کو اتنا فالو نہیں کرتے لیکن ایک سنت ہے چار بیویوں کی اسے ضرور فالو کرتے ہیں-
صارفین نے کہا کہ مطلب کہ شادیوں والی بات پر عمل کرنا چاہیئے یہ اسلام ہے باقی جو بھی گناہ شوبز میں بے غیرتیاں پھیلاؤ بہت اچھے-صارف نے کہا کہ ہمارے پیارے پیغمبر نے ایسے ہی زیادہ شادیاں نہیں کیں انہوں نے بیواؤں اور مطلقہ عورتوں سے شادی کی وہ اپنی قوم کو پیغام دینا چاہتے تھے بیواؤں اور طلاق یافتوں عورتوں کا سہارا بننے کا-