پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معرو ف اداکار فیروز خان نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیروز خان نے مداحوں کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی چیز سے پہلے ہم انسان ہیں اور اسی کے لئے ہمیں اشرف المخلوقات کہا جاتا ہے۔
فیروز خان نے لکھا کہ اسلام ان لوگوں کے لئے اللہ کا نظم و ضبط ہے ، جو یقین رکھتے ہیں لہذا یاد رکھیں کہ آپ انسان ہونے سے پہلے مسلمان نہیں ہو سکتے۔
– before anything we are humans and that’s what we were called Ashraf-Ul-makhluqat for.
Islam is Allah’s rule of discipline, for those who believe…. so before you’re human you can’t be Muslim. 🌹 be human to the nature be human to other human…. just be human.— Feroze Khan (@ferozekhaan) July 29, 2020
اُنہوں نے لکھا کہ دوسروں کے ساتھ گلاب جیسا خوبصورت رویہ رکھو اور ایک اچھا انسان بن کر رہو۔
واضح رہے کہ فیروز خان جلد زارا نور عباس کے ساتھ ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے جوعید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہو گی فلم کے ہدایت کار احسن تالش ہوں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ صباء فیصل، جاوید شیخ اور مزنا وقاص بھی ہوں گی۔
شوبز ستارے جنہوں نے گذشتہ برس حج کی سعادت حاصل کی
عائزہ خان نے گذشتہ برس 2019 کے حج کی یادیں شئیر کردیں
فیروز خان کی شوبز میں واپسی،جلد ہی ٹیلی فلم میں دکھائی دیں گے