کورونا وئراس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت نے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور باقی کی زندگی اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والے فیروز خان نے لاک ڈاؤن کے وقت میں راشن بیگ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے

باغی ٹی وی :حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے اور باقی کی زندگی اللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والے فیروز خان نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے وقت میں راشن بیگ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں وہ راشن بیگ تقسیم کریں گے

فیروز خان نے کہا کہ جو اس نیک کام میں ان کی مدد کرنا چاہے وہ دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کر کے تعاون کرسکتا ہے فیروز خان نے راشن بیگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک راشن بیگ 5کلو آٹا، چنے اور مسور کی دال2کلو، 3کلو گھی، 2کلو چینی اور 2کلو چاولوں پر مشتمل ہے راشن بیگ کی قیمت 1750روپے ہے

فیروز خان نے مزید بتایا کہ وہ اب تک 1100 سے زائد راشن بیگز تقسیم کرچکے ہیں

Shares: