شیخوپورہ : فیروزوالہ سرکل لیاری بن گیا ۔ یکےبعد دیگرے 7شہری قتل

فیروزوالہ سرکل جرائم میں منی کراچی بن گیا پولیس ناکام ۔7شہری یکےبعد دیگر قتل، شہری کڑورں روپے کی نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، عوامی حلقوں کا احتجاج۔
باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل فیروزوالہ(محمد طلال سے) فیروزوالہ گردونواح میں یکے بعد دیگرے 7 شہری قتل کردیئے گئے فیروزوالہ سرکل جرائم میں منی کراچی بن گیا امامیہ کالونی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تاجر برادری کے رہنما عالم جان کو قتل کر دیا مقتول کو گولی کے ساتھ بھتہ کی پرچیاں موصول ھورہی تھی بدو پلی کے رہائشی شیری علی اور عابد پر نامعلوم افراد نے کالا شاہ کاکو کے قریب فائرنگ کردی جس سے گولیوں کی زرد میں آکر شیری ہلاک اور عابد شدید زخمی ھوا جیسے ہسپتال منتقل کردیا گیا نواحی آبادی منوں آباد میں گھر کے سامنے ٹیپ ڈیک کی آواز اونچی چلانے سے منع کرنے اور تھانے میں ملزمان کے خلاف درخواست دینےکی پاداش میں اوباش نوجوان شان عرف شانی نے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کو گولیاں مار کر قتل کردیا رچنا ٹاون کے قریب ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار خاتون کے خاوند اعظم کو قتل اور بیوی کو زخمی کر دیا ایک اور واقعہ میں گذشتہ روز لیاقت کونسلر کے بیٹے طالب علم مزمل کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا نواحی گاوں نت پورہ (مرل پار) اراضی کے تنازعہ پر ملزمان شہباز، وقاص احمد نے زمیندار ابوذر علی کو قتل کر دیا مدعی پارٹی کے تین افراد پہلے بھی قتل ھوچکے ہیں کالاشاہ کاکو میں عارف نے تلخ کلامی پر ساتھیوں کی مدد سے اپنی بیوی مریم بی بی کو قتل کردیا فیروزوالہ میں ایک ہی روز میں تین خواتین اور چھ افراد کو اغواء کرلیا گیا رانا ٹاون چوکی سے چند قدم کے فاصلے پر ڈاکوؤں نے بنک سے رقم لیجانے والے دو افراد فیاض،فاروق کو گن پوائنٹ پر روک کر 20 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی فیروزاوالہ تھانہ فیکٹری ایریا اورشرقپور شریف تھانہ کی حدود میں بھی وارداتوں کا سلسہ جاری و ساری ھے بلا خوف خطر شہری لوٹ رھے ہیں جان سے جارھے ہیں اور ڈاکوؤں کے ٹولے کھولے عام سڑکوں پر شہریوں کو گولیاں مار کر لوٹ کر آرام سے فرار ھو جاتے ہیں عوامی حلقوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور قتلوں غارت پر ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ ایس ایچ اوز، اور دیگر پولیس ٹیموں کو ذمہ دار قرار دیا ھے کہ علاقے میں گشت کی موثر صورتحال نہ ھونے کے برابر ھے جس سے جرائم میں اضافہ ھورہا ھے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،آئی جی پنجاب،آر پی او شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ سے جرائم کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے اور کہنہ مشق محنتی افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ھے.-

Leave a reply